پاکستان (نیوز اویل)، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے بعد بعد مسلم لیگ نون کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی کیونکہ پنجاب سے ان کی حکومت ختم ہو گئی ہے اور وفاق میں عمران خان ان کی حکومت ختم کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ،
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کو بہت بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم شہباز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نون کو استعمال کیا ہے اور اب اپنے لیے تو کھوئے ملائی جیسی وزارتیں لیے بیٹھے ہیں اور مسلم لیگ نون پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے
اور ان کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ان کی ان تین ماہ کی کارکردگی اور عمران خان کو نکالے جانا یا اس طرح سے نکالے جانا بھی کہا جا سکتا ہے ۔