پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام سے فون پر بات کی جس میں لوگوں نے مختلف سوالات پوچھے اور وزیر اعظم صاحب نے اس کے جوابات دیے۔
فون کال پر بات کرتے ہوئے ایک عورت نے وزیراعظم صاحب سے سوال کیا کہ آپ کے اچھے کاموں کے باوجود لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کو کیوں گالیاں دے رہے ہیں تو اس سوال پر عمران خان نے دلچسپ جواب دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر کے لئے زیادہ لوگوں کو پاگل بنا سکتے ہیں مگر سارا وقت سب کو پاگل نہیں بنا سکتے۔
یاد رہے کل گیس کی قلّت کے بارے میں عمران خان صاحب سے سوال کیا گیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں خوف بڑھ رہا ہے کیونکہ گیس کی مقدار کم ہو رہی ہے اور گیس سے ہی کھاد بنتی ہے اور کھاد نہ بنے گی تو کھانے کا بحران پیدا ہو جائے گا کیونکہ اگر کھاد کم استعمال ہوگی تو کھانے کی پیداوار بہت کم ہو جائے گی جس سے قحط سالی کا خدشہ ہوتا ہے ۔