اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش نے سیلابی
صورت حال پیدا کر دی تھی جس کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے نالہ لئی میں بھی طغیانی آ گئی ہے ۔
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی کے مطابق سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ دووسری جانب صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندکا کہنا ہے
کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی افغانستان کے صوبے پروان میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ کی طبیعت گزشتہ روز ناساز ہوگئی،جس پر ڈاکٹرز نے 2 بار معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا ہے، انہیں گزشتہ رات اسکین کے لیے اسپتال بھی لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے گزشتہ روز آن لائن اڑھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی اٹینڈ کیا تھا، جس کے بعد سے انہیں بولتے وقت سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی۔