امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی ،طلباء کیلئے بری خبرآگئی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی اکیڈمک قونصل نے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے لیے

نئی امتحانی پالیسی منظور کر لی ہے۔طلباء سے اوپن بک اور پروجیکٹس پر

مبنی امتحانات لینے کی اجازت مل گئی۔ جی سی یونیورسٹی پاکستان کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے اپنے اساتذہ کو پروجیکٹ پر مبنی اور اوپن بک امتحانات کی اجازت دی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے

نئی پالیسی ایک طویل مشاورتی عمل کے بعد نافذ کی گئی ہے، کورونا وباء نے ہمیں نئے امتحانی طریقوں پر نظرثانی کرنے کا موقع فراہم کیا، پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران یونیورسٹی نے تین امتحانات کا انعقاد کیا جو اوپن بک، اوپن انٹرنیٹ اور پروجیکٹ پر مبنی تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان تجربات کی بنیاد پر ہمیں احساس ہوا کہ پروجیکٹ پر مبنی امتحانات دوسرے طریقوں کے مقابلے میں سیکھنے کا زیادہ موثر ذریعہ ہیں۔ دنیا پروجیکٹ پر مبنی امتحانی نظام کی طرف گامزن ہوگئی ہے جبکہ ہم اب بھی صدیوں پرانے امتحان نظام پر قائم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *