پاکستان (نیوز اویل)، آجکل تمام سیاسی جماعتوں کی آپس میں ملاقاتیں جاری ہیں اور اپوزیشن لیڈرز ایک دوسرے سے مل کر حکومت کے خلاف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک تحریک شروع کی گئی ہے جس کے حوالے سے انہوں نے شہباز شریف اور پھر اس کے بعد چوہدری برادران سے بھی ملاقات کی ہے اور تمام اپوزیشن لیڈرز آپس میں مل کر بیٹھ رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر متحرک ہو سکیں اور حکومت ختم ہو سکے آصف علی زرداری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ ان کا ساتھ دیں گے تو ان کو الگ سے اہم عہدہ بھی دیا جائے گا ۔
تمام اوپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا یہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر متحرک ہو جائیں اور عمران خان کی حکومت کو ختم کر دیا جائے۔ اگر اس امر کی بات کی جائے کہ عمران خان کی حکومت کو اس سے خطرہ ہوگا تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کیوں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اکٹھے ہوئے جانے سے عمران خان کا اقتدار میں رہنا بہت مشکل ہو جائے گا اور آئندہ بھی ان کی سیاست خطرے میں دکھائی دیتی ہے۔