پاکستان (نیوز اویل)، ایم کیو ایم نے بھی اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں اور اپوزیشن سے کہا ہے کہ اگر وہ ان کے یہ مطالبات مان لیں تو وہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اس میں مسلم لیگ ن ، مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے نمائندوں نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ اگر ان کے کچھ مطالبات مان لیے جاتے ہیں تو وہ اپوزیشن کے حق میں ہی ووٹ دیں گے ۔ ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
اور ذرائع کے مطابق آج مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر دوبار سے یہ لوگ ملاقات کریں گے اور اس میں وہ لوگ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے ۔ اور اس میں آصف علی زرداری کو بھی دعوت دی گئی ہے اور تمام پارٹیوں کے رہنما دوبارہ ملاقات کریں گے اور اہم فیصلے کریں گے اور تب اگر تو اپوزیشن ایم کیو ایم کے مطالبات مان جاتے ہیں تو اس صورت میں وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے ۔