اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔
اور ساڑھے 10فٹ تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بیٹاکورونا وائرس سے متاثر ہو گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کورونا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج اکیلے بیٹھ کر یوروکپ کا فائنل دیکھے گا،انہوں نے اپیل کی کہ فٹبال کے ایسے مداحوں کو دعائوں میں یاد رکھیں جو کورونا سے متاثر ہیں۔یادرہے کہ مارچ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بھی لگوائی تھی۔