بڑھتی ہوئی شوگر گھر میں موجود اس چیزسے کنٹرول کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شوگر اپنے وقت سے کنٹرول ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پرہیز نہیں کرتے ہیں میٹھی میٹھی چیزیں کھالیتے ہیں کوئی کولڈ رنک پیتا تو کوئی چاکلیٹ اور دیگر مٹھائیاں کھاتے رہتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ شوگر کی گولیاں کھا لیں گے یا پھیکی چائے پی لیں گے تو گزارہ ہو جائے گا، کچن میں موجود 5 چیزوں سےشوگر کوکنٹرول کرنا نہایت آسان ہے ۔

السی کے بیجوں میں فائبر، صفر کولیسٹرول اور 7 فیصد شوگر پائی جاتی ہے ۔ اس کو روزانہ صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک چمچ گرم پانی سے کھا لیں۔ اس سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول ہو جاتی ہے۔اسپغول میں سیر شدہ اور غیر سیر شدہ فائبر اور فیٹ پائی جاتی ہے جو کہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے پر ایک جیل نما مادہ تیار کرتی ہے جو کہ جسم میں موجود ہر قسم کی شوگر اور اضآفی نمکیات کو اپنے اندر جزب کرکے باآسانی خارج کر دیتی ہے، اس لئے اسپغول کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا شوگر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا ہے۔

دارچینی کے بے شمار فوائد کے-فوڈ آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہے اور آج پھر سے ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دارچینی کا استعمال رکھیں یہ آپ کو شوگر جیسے مسائل سے بچاتی ہے۔تلسی کے پتے عموماً خواتین کچن میں رکھتی ہیں کیونکہ کھانا بنانے میں یہ بھی کام آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹسہوتے ہیں۔ ان کے اندر ایسی کیمیائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدے کے اندر جا کر اس کو صاف کرتے ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو فوری کم کرتے ہیں۔

روزانہ دن میں کسی بھی وقت 3 پتے تلسی کے کھانے سے یا ان کا جوس پینے سے آپ کا کولیسٹرول بھی کنٹرول ہو جاتا ہے اور شوگر بھی۔ہلدی اور ادرک دونوں اینٹی بیکٹریل اور اینٹیآکسیڈنٹس ہیں جن میں وٹامن اے، سی، ڈی پایا جاتا ہے اور فائبرز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ایک چمچ ہلدی، ایک کپ دودھ اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک مکس کریں اور اس کو 2 سے 3 سیکنڈ کے لئے ابال لیں پھر روزانہ صبح ناشتے سے قبل پی لیں یہ آپ کو تروتازہ بھی رکھے گا اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھنے نہیں دے گا۔نوٹ، اگر شوگر پھر بھی نہ کنٹرول ہو تو قریبی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *