پاکستان (نیوز اویل)، سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور اس میں انہوں نے مرتضی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ق ت ل کا ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ہی نے بیت اللہ محسود کے ذریعے بینظیر ق ت ل کروایا ہے کیونکہ اس میں صرف و صرف آصف علی زرداری کا ہی فائدہ تھا میرا اس بات میں کوئی فائدہ نہیں تھا میرا تو نقصان تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کا نقصان ہو وہ ایسے ق ت ل نہیں کرواتا یہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہی سازش تھی اور اپنا یہ کام پورا ہو جانے کے بعد آصف علی زرداری بیت اللہ محسود کا بھی ق ت ل کروا دیا تھا اور یہ سب ثبوت موجود ہیں یہ اور بات ہے کہ ان کو جان بوجھ کر سامنے نہیں لایا گیا ورنہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک نامور شخص کا ق ت ل ہو جائے اور سب چپ چاپ بیٹھ جائیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے علاوہ افغانستان کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں اور ان سب نے مل کر یہ سازش کی تھی ۔