پاکستان (نیوز اویل)، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے اپنی اسٹریٹجی مکمل طور پر تبدیل کر لی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹ دینے پر نیا فیصلہ کر دیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اچانک سے ووٹنگ کے حوالے سے کی گئی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے پہلے انہوں نے یہی حکمت عملی اپنائی تھی کہ کوئی بھی رکن جو ان کے ساتھ ہی وہ قومی اسمبلی نہیں جائے گا اور اب وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں آئیں گے اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ بھی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ووٹنگ سے ایک روز قبل اپنی اسٹریٹجی چینج کر دی ہے اور اس میں ایسا کرنے کی کیا وجہ ہے یہ فی الحال سامنے نہیں آئی یاد رہے ہیں اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی جارہی ہے جس کی وجہ کل کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ ہے اور اس لیے لیے فورسز کو وہاں بلا لیا ہے ۔