پاکستان (نیوز اویل)، قرآن پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خصوصی بیماروں کو تلبینہ کھانے کی تلقین کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ میں کوئی شخص بیمار ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے تلبینہ تیار کرواتے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تلبینہ دل سے غم کو ختم کر دیتا ہے اور بیمار انسان کی کمزوری کو دور کر دیتا ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم منہ دھو کر چہرے سے گندگی کو اتارتے ہیں۔
روایات میں آیا ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تھک جانے کی شکایت جبرائیل علیہ السلام سے کی تو حضرت جبرئیل نے آپ کو تلبینہ استعمال کرنے کی تلقین کی۔
تلبینہ صرف بیماریوں سے شفاء کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کو صحت مند لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔ دل کے امراض، ذہنی تھکاوٹ، اعصاب، پٹھوں اور دماغی بیماریوں سے بچنے کے لئے تلبینہ کا استعمال بہت ضروری ہے۔
جو کو دودھ میں ابال کر اس کی کھیر بنانے اور اس میں شہد یا کھجور ڈال کر استعمال کریں، اسی غذا کو تلبینہ کہتے ہیں۔
سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہوچکا ہے کہ تلبینہ میں وافر مقدار میں کیلشیم اور فولاد پایا جاتا ہے اور یہ بہت سی بیماریوں سے بچنے کا مفید ذریعہ ہے۔
ہمیں چاہیے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے تلبینہ کے استعمال کو معمول کا حصہ بنا لیں تاکہ ہم سنت کے فائدوں سے فیض یاب ہوسکیں اور ذہنی اور جسمانی اعتبار سے مضبوط اور صحت مند بن سکیں۔