پاکستان (نیوز اویل)، شاہ محمود قریشی بھی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بول پڑے اور اپنی پارٹی کے خلاف کئی انکشافات کر ڈالے اور اپنی پارٹی کے خلاف جانے میں جنگیر ترین اور علیم خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور حیران کن باتیں کہہ ڈالیں ۔
شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری پارٹی نے ہی مجھے 2018 میں بھی الیکشنز میں ہرایا اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں بھی مجھے سازش کے تحت ہی ہرا دیا گیا تھا
اور اس میں اور کسی کا نہیں میری اپنی ہی پارٹی کا ہاتھ تھا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خان صاحب کو بھی یہ بات کہی کہ اگر پنجاب میں شاہ محمود قریشی ہوتا تو آج پنجاب کی بھی ایسی بری اور بوسیدہ حالت نہ ہوتی ۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حلقہ دو سو سترہ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے جان جاؤ اور اور جاگ جاؤ مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑا جو میں آپ لوگوں کے حلقے سے ہار گیا ہوں ،
میں تو وزیر خارجہ ہوں مجھے اس ہار سے کچھ بھی فرق نہیں پڑتا لیکن فرق آپ لوگوں کو پڑے گا جو کہ بے وقوفی کر بیٹھے ہیں ، اور میرا بیٹا جب حلقے سے الیکشن کے لیے کھڑا ہوا تو اس وقت بہت سے لوگوں نے مجھے وارننگ دی تھی اور کہا تھا کہ
تمہارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور تمہارے بیٹے کو الیکشن ہرا دیا جائے گا ، اور کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ میں اپنے بیٹے کو الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہی نہ کروں لیکن میں نے ان کو صاف جواب دیا کہ میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ جنگ ہار اور جیت کی ہے۔