پاکستان (نیوز اویل)، انڈا توڑنے کے حوالے سے بہت سی باتیں مشہور ہیں اور بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انڈہ توڑنے کے لئے تکبیر پڑھنی چاہیے اور تکبیر پڑھنا بہت زیادہ ضروری ہے
کیونکہ انڈا ایک جاندار چیز ہے کیونکہ انڈے سے ہی بچہ نکلتا ہے تو جس طرح باقی جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے تکبیر پڑھی جاتی ہے کیونکہ وہ جاندار ہوتے ہیں اسی طرح انڈے کو توڑ تے وقت بھی تکبیر پڑھنی چاہیے،
لیکن انڈے کو توڑنے کے لئے تکبیر پڑھنے کے حوالے سے سے نہ تو کسی حدیث میں ذکر ہے اور نہ ہی قرآن پاک کی کسی آیات میں اس کا ذکر کیا گیا ہے ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انڈے کے لیے کوئی خاص تکبیر پڑھنے کا نہیں کہا گیا ،
ہاں البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کوئی بھی اچھا کام کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں ، تو ایک تو ہم کھانا بنانے لگے ہیں اور
ساتھ میں یہ ایک اچھا کام ہے تو ہم انڈہ توڑنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ سکتے ہیں اور کچھ بھی کھانا بنانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لینا چاہیے اس سے برکت ہوتی ہے ۔
انڈے کے حوالے سے ذکر کیا جائے تو انڈہ ایک بھرپور غذا ہے اور انڈے میں بہت سے فائدہ مند واٹامن پائے جاتے ہیں اور انڈا ایک پروٹین سے بھرپور غذا ہے ہے جو لوگ ڈائٹ کرتے ہیں ان کے لیے انڈے کی سفیدی بہت ہی فائدہ مند ہے اور یہ وزن کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اور بہت سے لوگ وزن کو کم کرنے کے لئے لیے صبح ناشتے میں دو ابلے ہوئے انڈے کھاتے ہیں ہیں دو ابلے ہوئے انڈے کھانا اور ساتھ میں چائے یا کافی پینا وزن کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔