پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے انہوں نے جو کرپشن کر رکھی ہے اور عوام کا جس طرح سے جینا حرام کر دیا ہے ان کو ان چیزوں سے خوف زدہ ہونا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے چیخ رہی ہے لیکن حکومت کو کوئی فرق ہی نہیں پڑھ رہا جیسے روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں یہاں تک کہ لوگوں کے لیے کھانا کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور حکومت کو اس وجہ سے اپنی ان تمام کرتوتوں پر خوفزدہ ہو جانا چاہیے جو ساڑھے تین سال میں سامنے آئی ہیں۔
جب صحافی نے شہباز شریف سے اس حکومت کے ختم ہونے کے حوالے سے سوال کیا کہ حکومت ختم ہوگی یا نہیں ہوگی اس کے بارے میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے کہ حکومت ختم ہوگی یا نہیں ہوگی لیکن ہم پوری کوشش کریں گے کہ حکومت ختم ہو سکے۔ یاد رہے شہباز شریف اور سابق صدر زرداری کی آپس میں ملاقات جاری ہیں جس میں وہ اہم موضوعات پر بات چیت کر رہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کا عمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ حکومت کو ختم کیا جا سکے۔