پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ایک دو ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
پلس کنسلٹنٹ نے حال ہی میں سروے کیا ہے اور اس سروے میں انہوں نے عمران خان کے اس بیان پر عوامی رائے لی ہے اور اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں ۔ اس سروے کے مطابق پندرہ فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر مکمل اتفاق کیا ہے اور اس سروے کے مطابق ہر دس پاکستانیوں میں سے چھ پاکستانیوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ دو ماہ میں مہنگائی کی شرح کم ہو جائے گی یعنی 56 فیصد لوگوں نے اس بات سے بالکل بھی اتفاق نہیں کیا ۔
اور اس سروے کے مطابق جو لوگ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے بالکل بھی یقین نہیں کرتے وہ 10 فیصد لوگ ہیں 18 فیصد لوگوں نے اس بات پہ مکمل یقین ہے کہ مہنگائی ایک سے دو ماہ میں کم ہو جائے گی خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں