پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گی۔
جب پروگرام میں ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنا چاہیے گی تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کا جھکاؤ ہمیشہ پارلیمانی جمہوری نظام پر ہی رہا ہے اس کو جو پارٹیز سپورٹ کریں گیں میں ان پارٹیز کو سپورٹ کروں گی اور ان کی طرف میرا رجحان زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں مولانا فضل الرحمن اور میاں نواز شریف شہباز شریف صاحب نے جو سٹپ لیے ہیں وہ ایسی باتیں ہیں جنہیں میں سپورٹ کر سکتی ہوں۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ جی یو آئی میں کیا خاص بات ہے تو انہوں نے کہا کہ جی یو آئی کی طرف جو میرا رجحان ہے وہ نیچرل ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہو سکتا ہے ووٹ دیں تو جے یو آئی کو دیں کیونکہ میرے پارٹی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں ۔ اور کون سی پارٹی کو جوائن کروں گی اس کا انتحاب ابھی تک نہیں کیا اور ایسا ہو گا تو ضرور بتاؤں گی ۔ یاد رہے کہ ریحام خان نے حال ہی میں ایک پنجابی فلم کا سکرپٹ لکھا ہے اور اس کے لیے اچھا پنجابی بولنے والا ہیرو ڈھونڈ رہے ہیں ۔