“زیرہ رات کو بھگو لیں اور۔۔۔۔ ” ہر گھر میں موجود زیرے کے 5 ایسے فائدے جو شاید ہی آپ نے کبھی سنے ہوں!!!

پاکستان (نیوز اویل)، زیرہ رات کو بھگو لیں اور.. سب کے گھر میں موجود زیرے کے 5 ایسے فائدے جو شاید آپ نے بھی نہیں سنے ہوں گے
۔

 

 

 

پاکستان میں ہر طرح کا موسم پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے یہ انتہائی خوش نصیب ملک ہے کیونکہ یہاں طرح طرح کے پھل اور مسالہ جات بھی پیدا ہوتے ہیں۔
ایک انتہائی مشہور مصالحہ زیرہ بھی ہے جو کھانوں میں ہر روز استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔

 

 

 

زیرہ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیت موجود ہوتی ہے۔ اس لیے یہ کھانے میں جراثیم ختم کرتا ہے اور فنگس وغیرہ لگنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

 

 

 

اکثر لوگ دہی میں زیرہ ملا کر کھاتے ہیں۔ یہ انتہائی مفید ہے۔ اس سے پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔ یہ نہایت زود ہضم غذا ہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

 

 

زیرہ وزن کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کا شکار لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

 

 

 

آئرن کی کمی کا شکار لوگوں کو چاہیے کہ وہ پانی میں زیرہ ڈال کر اسے رات بھر کے لئے بھگو کر چھوڑ دیں اور صبح اس کو پی لیں اس کے علاوہ پانی میں زیرہ ڈال کر اسے اچھی طرح پکا کے بھی پیا جاسکتا ہے۔ یہ آئرن کی کمی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 

 

 

اسہال کے مریضوں کو بھی کھچڑی غیرہ میں ڈال کر دیا جاتا ہے۔ زیرہ یوں تو بہت مفید مسالہ ہے جو بہت سے امراض سے نجات دلاتا ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *