پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال سے وزارت انجوائے کررہا ہوں، اگر امتحان کے وقت نخرے دکھاؤں تو ایسی سیاست پر لعنت ہے۔
شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان کے ساتھ تھا ان کے ساتھ ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی دنگل تو اسلام آباد میں شروع ہوگا اور اپوزیشن کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کو منہ چھپا کر بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں پر یقین ہے اور امید ہے کہ وہ عمران خان کا ساتھ ہی دیں گے اور عمران خان کے حق میں ہی ووٹ دیں گے لیکن جن جو ایسا نہیں کرے گا وہ اپنا ہی منہ کالا کرےگا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور ساڑھے 3 سال سے وزارت انجوائے کررہا ہوں، اگر امتحان کے وقت نخرے دکھاؤں تو ایسی سیاست پر لعنت ہے میں عمران خان کے ساتھ پوری طرح سے کھڑا ہوں ۔