وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کل منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کس مائی کے لال میں اتنی ہمت ہے کہ لاکھوں لوگوں میں سے گزر گئے عمران خان کے خلاف ووٹ دے اور پھر واپس بھی آئے جس پر سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہیں اپوزیشن جماعتیں بھی میدان میں آگئیں۔
اس معاملے کے بعد آج وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پی ٹی آئی کا جلسہ 27 تاریخ کو ہونے جارہا ہے اور 27 تاریخ کو اتوار کا دن ہے اور چھٹی کے دن کوئی ووٹنگ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا دن 29 مارچ یا 30 مارچ کو ہو گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عجیب باتیں کر رہے ہیں کہ ہمارے کارکنوں نے لا-ٹھ-یاں تیل میں بھگو کر رکھیں ہیں۔ میں مولانا فضل الرحمن کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ جو لوگ اب کھڑے ہیں سب بھاگ جائیں گے اور مولانا فضل الرحمان کو دھر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے رینجرز اور ایف سی کو 20 مارچ سے 2 اپریل تک خصوصی اختیارات دے دیے ہیں ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ جو مرضی آئے اور جلسہ کرے ہم ان کو حفاظت مہیا کریں گے۔