پاکستان (نیوز اویل)، ریحام خان روزانہ عمران خان کے بارے میں کوئی نہ کوئی پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور ان کے خلاف بہت کچھ لکھتی بھی رہتی ہیں اور مختلف پروگرامز میں بھی عمران خان کے خلاف باتیں کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی ان تمام باتوں کی وجہ کے باوجود بھی وزیراعظم عمران خان ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتے اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ریحام خان عمران خان کے بہت سے رازوں سے واقف ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ رہ چکی ہیں اور ان کی بہت سی کمزوریوں کو بھی جانتی ہیں۔
ریحام خان نے اپنی کتاب میں بہت جھوٹ سچ لکھا ہے لیکن اس کے باوجود وہ کسی سے نہیں ڈرتی ہیں اور یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری کتاب کی پبلسٹی پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف نے کی تھی اب بھی ان کے ہی دوست کر رہے ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے صرف کتاب کا نام لینے پر ہی لمبے لمبے درس دیے گئے ہیں اور وہی وزراء یہ بھی دیکھیں کہ میرے بارے میں کیا کہا گیا گیا تھا۔۔۔۔۔