پاکستان (نیوز اویل)، صدر عارف علوی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے نوجوانوں میں شعور آ نے لگ گیا ہے وہ محنت کر رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا یہی بدلتا ہوا پاکستان ہی ہے کہ اب کے نوجوانوں نے بہت محنت کرنا شروع کر دی ہے اور ان میں کامیابی کو لے کر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو گئی ہے اور ان میں شعور پیدا ہو گیا ہے ۔ اور ساتھ ہے ساتھ انہوں نے نئے آئی ٹی کورس کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور ان کا کہنا تھا کہ ان آئی ٹی پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرامز بھی کروائے جائیں گے ۔ اور ان کے لیے قوانین بھی بنائے جا چکے ہیں اور یہ بات چھوڑ دی جائے کہ پاکستان میں نوکری نہیں ملتی ۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان میں ان آئی ٹی پروگرامز کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور یہ بات کہ پاکستان میں نوکریوں کے مواقع نہیں ہیں تو حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھول دیے ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ ٹی وی پہ ہر وقت ماتم کرنا بند کر دیں یہ نوجوانوں کو ڈی موٹیویٹ کرنے والی بات ہے ۔ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے ، اسے بالکل بھول جائیں ، یہ ہو گیا وہ ہو گیا ۔۔۔ نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں ۔