پاکستان (نیوز اویل)، منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف اور ان کے والد شہباز شریف کی عدالت میں پیشی تھی لیکن وہ لوگ عدالت میں پیش نہ ہوسکے ، شہباز شریف کی طرف سے جو عذرپیش یا گیا وہ یہ تھا کہ ان کو سیاسی مصروفیات ہیں اور کافی زیادہ کام ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں نہیں آ سکتے مجھے جب کہ حمزہ شہباز شریف شریف کی کمر میں درد ہونے کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔
یاد رہے کہ لاہور کی عدالت میں حمزہ شہباز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیش ہونا تھا لیکن وہ لوگ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے کے لیے ملتوی کر دی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم کافی ضروری میٹنگز کر رہے تھے اور اس کے بعد وہ لاہور عدالت میں پیشی کے لیے جانے کے لیے تیار تھے لیکن موسم خرابی کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ حمزہ شہباز شریف کی کمر میں شدید درد ہونے کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے تھے جس کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے ،