پاکستان (نیوز اویل)، الیکشن کمیشن نے آخر کار ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ، کل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ آج صبح 10 بجے حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا ،
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پر لگے ہوئے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو قصوروار قرار دے دیا ہے ، الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی ڈیٹیلز بھی چھپائی ہیں ۔