پاکستان (نیوز اویل)، فالج جیسے جان لیوا مرض کا باعث بلڈ پریشر اور خون کی شریانوں کے مسائل، خون گاڑھا ہونا یا جمنا جیسی چیزیں اس مرض کا باعث بنتے ہیں ۔ فالج ایک مرض ہے جس میں آپ کے جسم کی ایک سائڈ اور زیادہ خطرناک حالات میں پورا جسم ہی مفلوج ہو جاتا ہے اور مریض حرکت کرنے یہاں تک کہ بولنے کے قابل بھی نہیں رہتا ۔ فالج کی دو قسمیں ہیں ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہو جاتی ہے اور دوسری قسم میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے یہ دونوں صورتیں ہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں ۔
فالج کی صورت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ بروقت اس مرض کا پتہ چل جائے کیوں کہ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہو گی یہ مرض اتنا زیادہ آپ کو مفلوج کر دے گا ۔
فالج سے قبل چند علامات مریض میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جن کو کسی صورت اگنور نہیں کرنا چاہیے ۔ فالج ہونے سے پہلے ہی مریض یہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ اسے بولنے میں کچھ دشواری ہو رہی ہے اور وہ زبان میں ہکلاہٹ محسوس کرتا ہے ۔ دوسری علامت یہ ہے کہ سوچنے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے اور کسی ایک چیز پر تو جہ مرکوز کرنا ممکن نہیں رہتا اور ان کو لگتا ہے کہ شاید انہیں کسی قسم کی تھکاوٹ ہے جس کی وجہ سے وہ الفاظ کا بھی درست انتحاب نہیں کر پا رہے ۔ اگلی علامت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دوہرا نظر آنے لگ جائے آنکھوں میں دھندلا پن محسوس ہو جو کہ مریض کے اعصاب دب جانے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔