پاکستان (نیوز اویل)، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور حکومتی ارکان اسمبلی سے جا چکے ہیں۔
آئینی بحران کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا اور حکومتی شخصیات بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس اور باقی اسلام آباد انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ ابھی سے کچھ دیر پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔