لاہور لو پُور سے لاہور کیسے بنا تاریخ کے آئینے میں۔۔ جانیے لاہور کے متعلق دلچسپ معلومات!

پاکستان (نیوز اویل)، لاہور لو پُور سے لاہور کیسے بنا تاریخ کے آئینے میں
۔
رمائن جو کہ ہندوؤں کی مذہبی کتاب ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کس نے آباد کیا۔ اس کتاب کے مطابق لوپور جو کہ موجودہ لاہور ہے، اسے ہندو دیوتا رام نے آباد کیا۔

 

 

 

 

قدیم لاہور کا نام لو پور تھا جو کہ دو لفظوں لو اور پور سے مل کر بنا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ نام تبدیل ہوتے ہوتے لاہور پڑ گیا۔
قصور اور لاہور ایسے شہر ہیں جو کہ ہندوؤں کے لیے مقدس رہے ہوں گے۔ کیونکہ ان کے بھگوان ان شہروں

 

 

 

 

میں آ کر آباد ہوئے۔ اگر محکمہ آثار قدیمہ تحقیق کرے تو ضرور ان سے متعلق ہمیں قدیم آثار مل سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو جائے تو ماضی کی ان نشانیوں کو میوزیم میں رکھا جا سکتا ہے اور دنیا بھر سے لوگ سیاحت کے لیے یہاں آتے رہیں گے۔

 

 

 

 

اگر تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے لو نام کا چبوترہ بنا دیا جائے اور اس کے بارے میں یہ منسوب کر دیا جائے کہ ہندو دیوتا رام اس چبوترے پر بیٹھا کرتا تھا تو بھی ہندو لوگ جو رام سے مذہبی عقیدت رکھتے ہیں وہ اس

 

 

 

 

چبوترے کی زیارت کو آیا کریں گے۔ اگر کوئی ملک اپنے آثار قدیمہ اور تاریخ کی حفاظت کرتا ہے تو یہ اس ملک کے حق میں اسے اعتبار سے مفید ثابت ہوتا ہے کہ وہاں سیاحت فروغ پاتی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوتا ہے اور دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

 

 

 

 

یہ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کی سستی، کاہلی اور کام چوری ہے کہ پاکستان میں قدیم تاریخ کو محفوظ نہیں کیا جاتا بلکہ اس کو بیچ دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ پاکستان میں موجود بدھا کے پرانے مجسمے پاکستان نے

 

 

 

 

چند روپوں کے بدلے جاپان کو بیچ دیئے۔ اگر ایسا نہ کیا ہوتا تو ان مجسموں کو دیکھنے کے لئے بدھا کے پیروکار دنیا بھر سے یہاں آتے۔ سیاحت کو فروغ ملتا اور ملک اقتصادی بحران کا شکار ہونے سے کافی حد تک بچ جاتا۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *