ماہ شوال میں والدین کی مغفرت کے لیے ایک بہترین عمل ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، والدین اپنے بچوں کے لئے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں اور دن رات محنت کرتے ہیں اور اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کے بچوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو

 

 

یا ان کے بچوں کو کسی قسم کی کوئی محرومی محسوس نہ ہو اور اسی لیے وہ ہر طرح کی تکلیف برداشت کرکے کے اور خون پسینہ ایک کرکے اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں

 

 

اور ان کو بہترین فرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں والدین اپنے فرض بہت اچھی طرح پورے کرتے ہیں اس لئے اولاد کے بھی کچھ فرائض ہیں جب ان کے والدین زندہ ہوں تو ان کی خدمت کریں اور ان کی تلخ باتوں کو بھی برداشت کریں اور اس طرح سے انھیں سنبھالیں جس طرح انہوں نے بچپن میں آپ کو سمبھالا تھا ۔

 

 

 

والدین وفات پا جاتے ہیں تو ان کے لئے بہترین چیزیں ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتی ہے ان کی مغفرت کے لیے وظائف کرتی ہے

 

 

اور ان کی مغفرت کے لیے تلاوت کا انتظام کرتی ہے ان کے لیے صدقہ دیتی ہے تاکہ ان کے والدین کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہو سکیں یہاں ہر اولاد کا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کا یہ حق ادا کریں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد آپ کا حق ادا کرے

 

 

اور آپ کے مرنے کے بعد بھی آپ کی مغفرت کا باعث بنے تو آپ کو چاہیے کہ پہلے آپ اپنے والدین کے ساتھ ایسا سلوک کریں اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں اور ان کی مغفرت کے لیے وظائف کریں تاکہ آپ کی اولاد آپ کے لیے یہ سب کچھ کرے ۔

 

 

 

والدین کی مغفرت کے لیے ایک وظیفہ ہے جو کہ شوال کے مہینے میں کرنا بہت مفید ہے اور اس عمل کو کرنے کے لیے شوال کے مہینے کے جمعرات کا دن ہونا ضروری ہے

 

 

اگر ہم لوگ وقت کی بات کریں تو مغرب اور عشاء کا درمیانی وقت اس کے لئے بہترین ہے ۔ یہ بہت ہی سادہ سا وظیفہ ہے اور اس وظیفے کو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے جمعرات کے دن دو نفل ادا کرنے ہیں اور یہ دونوں افراد کا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ہر نفل میں سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے

 

 

اور سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد آپ نے آیت الکرسی پڑھنی ہے پانچ بار آیت الکرسی پڑھ کر آپ نے ایک ایک مرتبہ سورۃ فلق ، سورۃ الناس اور سورۃ اخلاص پڑھ لینی ہے ان سورتوں کو پڑھنے کے لیے کوئی خاص ترتیب نہیں ہے آپ کو نوافل ادا کرتے ہوئے جیسے یاد آئے یہ سورتیں پڑھ لیں۔

 

 

جب نوافل مکمل ہوجائے تو اس کے بعد آپ نے نے استغفار پڑھنا ہے جو آپ جتنی زیادہ مرتبہ بھی پڑھ سکیں وہ پر ہے لیکن بعض جگہوں پر آیا ہے کہ پندرہ مرتبہ استغفار پڑھنا ہے اس کے بعد انتہائی انکساری اور عاجزی سے اللہ تعالی کو حاضر ناظر جان کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے والدین کی بخشش کی دعا مانگی ہیں اور یہ جو نوافل آپ نے ادا کئے ہیں

 

 

ان کا ثواب آپ نے اپنے والدین کو پہنچانا ہے اس کے بعد آپ کوئی چیز کسی غریب کو صدقہ کر دیں یہ آپ کی استطاعت پر ہے کہ آپ کتنا صدقہ کر سکتے ہیں اور یہ بھی اسی نیت سے کریں

 

 

 

کہ یہ آپ اپنے والدین کی طرف سے کر رہے ہیں تو یقین کریں اللہ آپ والدین کے درجات بھی بلند کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے لئے بھی آسانیاں لکھے گا اور آپ کے لیے بھی کامیابیوں کے دروازے کھولے گا ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *