پاکستان (نیوز اویل)، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دوست ممتاز مسلم کو نتھیاگلی میں فائیوسٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ممتاز مسلم سٹیل ملز کے تیرہ کروڑ کے نادہندہ ہیں ۔ تو قابل غور بات یہ ہے کہ یہ کنٹریکٹ ان کو کیسے مل سکتا ہے کیونکہ قانون کے مطابق ایسا نہیں ہو سکتا اور تو اور عمران خان نے خود نتھیاگلی جا کر اس ہوٹل کی سنگ بنیاد رکھی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے بھی ممتاز مسلم کو تمام رقوم کی واپسی کے لیے نوٹس بھیجے ہوئے ہیں جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ممتاز مسلم کی دبئی میں سولہ سے زیادہ جائیدادوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور اب سوچنے والی بات یہی ہے کہ کیا خود کو ایماندار لیڈر کہنے والے بھی چور ہی ہیں ۔ حال ہی میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے جو تفصیلات ہیں انہیں سب کے سامنے لانا چاہیے انہیں چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے اور کیس کو لائیو دکھائیں اور قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں ۔