پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو مہنگائی جلد ہی ختم ہونے کی نوید سنائی ہے اور ان کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی چیزیں سستی کو جائیں گی اور مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 6 ماہ سے 8 ماہ تک مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی اور چیزیں سستی ہونا شروع ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔وزیر خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر کے حساب سے 12 روپے 3 پیسے بڑھا دی گئی ہے اور پیٹرول کی اب نئی قیمت آج سے 159 روپے 89 پیسے ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء پر بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ ۔ ۔