پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر محمد زبیر نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پوری تیاری سے واپس آئیں گے وہ ڈاکٹرز کو پروپرر چیک اپ کرا رہے ہیں اور ان کی صحت کافی بہتر ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت اچھی رہی اور نواز شریف پورے اسپرٹ میں ہیں