نئے سال سے مہنگائی میں ہر 2 ماہ بعد اضافہ۔۔۔۔ منی بجٹ تیار!!!

بجٹ ہر سال یکم جولائی کو پیش کیا جاتا ہے جس میں ملکی حالات دیکھتے ہوئے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کیا جاتا ہے اور اس کے ٹیکس کی شرح میں ترمیم کی جاتی ہے۔

حال ہی میں حکومت نے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منی بجٹ سالانہ پیش کیے جانے والے بجٹ کے علاوہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے پیش کیے جانے والا بجٹ ہے۔ اس حوالے سے عمران خان صاحب کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ منی بجٹ لانا ہماری وقتی مجبوری ہے کیوں کہ پچھلی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ لانے کی وجہ اپنے پیسے سے ہی بیرونی قرضے ادا کیے جائیں کیونکہ حکومت کو بیرونی ممالک کے قرضے اتارنے کے لئے انہی سے قرضے لینے پڑتے ہیں جو کہ ہمیں مزید غلامی کی طرف لے جا رہا ہے۔

منی بجٹ لانے کی وجہ سے غریب عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے کیوں کہ اس بجٹ لانے کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *