پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین وزیراعظم تو میں نے بنائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اور جدوجہد کی ۔
اور آ ج چودھری سرور نے اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لے لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو ایم این اے نہیں بنا سکتے وزیراعظم کیسے بنا سکتا ہوں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بات کی تھی جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم بننے کے لئے ایک شخص کی محنت نہیں ہوتی بلکہ سب کی مشترکہ محنت ہوتی ہوتی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ن لیگ کو چھوڑا اس وقت جب ان کے بہت فولورز تھے اور شہباز شریف جو میری لڑائی تھی وہ صاف پانی کی وجہ سے ہوئی تھی اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید ابھی بھی میں ن لیگ کے ساتھ ہی ہوتا ۔ انکا کہنا تھا کہ جب 1999 میں نواز شریف اور شہباز شریف بیرون ملک جا نا چاہتے تھے لیکن اس وقت جنرل پرویز مشرف ان کو نہیں۔جانے دے رہے تھے تب میں نے ان دونوں بھائیوں کے لیے ویزہ کا ارینج کیا تھا ۔