پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا ہی تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس میں میں بھی موجود تھا۔ اور اب عمران خان کا کہنا ہے کہ جن رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا وہ غلط اور جعلی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور اس وقت میں بھی ترقی کر رہی ہے جس وقت کرونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے۔