نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کو ہدایت دی کہ وہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لے لیا۔

 

اس گرم موسم میں طویل لوڈشیڈنگ کے سبب مالکان پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

 

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے ای اور دیگر ڈسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) کو بھی 11 جون کو طلب کیا ہے اور ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اتھارٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

اس سے قبل ہی پاکستان میں توانائی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ تک پہنچ گیا تھا کیونکہ وزارت بجلی نے تصدیق کی تھی کہ ملک میں 22،600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ 24،100 میگاواٹ کی طلب ہے۔

 

 

پاور ڈویژن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فی الحال تربیلا اور منگلا پاور ہاؤسز 3 ہزار 300 میگاواٹ کم بجلی پیدا کررہے ہیں ، جو کچھ ہی دنوں میں بحال ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی متعلقہ اداروں کو بجلی کی بلا تعطیل فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کر دی۔ تاکہ عوام اس شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *