وزن کم کرنا ہے تو کالے چنے کھائيں یا سفید چنے؟ کچھ ایسے فرق جن کا جاننا ضروری ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، وزن کم کرنا ہے تو کالے چنے کھائيں یا سفید چنے؟ کچھ ایسے فرق جن کا جاننا ضروری ہے
۔
چنے مختلف طرح سے پکائے جا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ ان

 

 

 

کا سالن بناتے ہیں۔ کچھ لوگ چنوں کو چاولوں میں ڈالتے ہیں۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ چاٹ وغیرہ بنانے کے لئے بھی انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ روز مرہ استعمال کے علاوہ چنے وہ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں جو ڈایٹنگ

 

 

 

کر رہے ہو یا وزن کم کرنا چاہیں۔ کیونکہ چنے ایک صحت بخش، غذائیت سے بھرپور غذا ہیں۔
یوں تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ سیاہ چنے ہوں یا سفید چنے، ہیں تو وہ چنے ہی، لیکن دراصل جس طرح ان کی

 

 

 

رنگت میں فرق ہوتا ہے اسی طرح ان کی غذائیت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور دونوں طرح کے چنے مختلف طرح کے فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔
سفید چنوں میں آئرن، زنک، میگنیشیم اور پروٹین وافر

 

 

 

 

مقدار میں موجود ہوتی ہے۔ یہ اجزاء جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ان میں فائبر موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلدی بھوک نہیں لگتی۔ اس لیے ان کا استمعال

 

 

 

ایسے افراد کے لئے بہت مفید ہے جو وزن کم کرنا چاہ رہے ہوں۔ سفید چنوں میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ جبکہ ان میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 

 

 

سیاہ چنے غذائیت اور افادیت سے زیادہ کے لحاظ سے سفید چنوں سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کی وجہ سے یہ جسم کو زیادہ طاقت پہنچا سکتے ہیں۔ سیاہ چنے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار

 

 

 

کو کم کرتے ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان میں کاربوہائیڈریٹ کی موجودگی کی وجہ سے وزن کم کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ ان کی

 

 

 

بجائے سفید چنوں کا استعمال کریں کیونکہ سفید چنوں میں کاربوہائیڈریٹ موجود نہیں ہوتے۔ بالوں اور جلد کی صحت کے لیے کالے چنے جادوئی اثر رکھتے ہیں۔
سفید چنے جلد ہضم نہیں ہوتے اس لیے جن لوگوں کو معدے کے مسائل درپیش ہیں، انہیں ان کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

 

 

 

 

کالے چنوں کو استعمال سے پہلے اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ کچھ لوگ کالے چنے استعمال کرنے کی وجہ سے الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ انھیں استعمال نہ کریں۔

 

 

 

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سفید اور کالے چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے بے پناہ فوائد ہیں۔ لیکن ان کا بے دریغ استعمال معدے کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اگر انہیں استعمال کیا جائے تو اعتدال میں رہ کر استعمال کیا جائے ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *