پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان پر ت، ش، د، د کرنے والے طالب علم وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقررکردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر پنجاب یونیورسٹی پر ت، ش، د، د کرنے والے جمیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کووزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں ت، ش، د، د کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں جمیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آّگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔