پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گھبرائے ہوئے لوگوں کو چودھری صاحب کی خیریت معلوم کرنے کا خیال آ ہی گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز شہباز شریف صاحب نون لیگ کے کچھ اراکین کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر تشریف لے کر گئے تھے ہے جہاں پر انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مزید سیاسی صورتحال اور موجودہ حکومت کے حوالے سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو پانی کی بہت ضرورت ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کالا باغ ڈیم ایک اچھی سائٹ ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اس بات پر قائل کرنا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم ہی ہماری مشکلات کا حل ہے اور اگر ہم لوگوں کو قائل نہیں کریں گے تو ملک کے دشمن عناصر ان کو بھڑکا دیں گے اور ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کریں گے لوگ سندھ کی عوام سے کہیں گے کہ آپ کا پانی چوری ہوگیا ہے۔