اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایاکہ پنجاب اور خیبرپختوپختواہ میں تین تین نام تجویز کر دئیے ہیں،ان ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن تعیناتی ہو سکے گی۔