پاکستان (نیوز اویل)، ارشاد نبوی کے مطابق نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز اس وقت تک ممکن نہیں جب تک طہارت و پاکیزگی کی شرط پوری نہ ہو۔
یعنی نماز پڑھنے سے پہلے غسل اور وضو وغیرہ کرنا ضروری ہے۔ آخر وہ کون سا طریقہ ہے کہ جس کو وضو کے وقت اپنایا جائے تو عبادت کے ساتھ ساتھ آپ کی مال و دولت میں بھی فراوانی ہوگی اور گھر میں خوشحالی آئے گی۔
یہ ایسا وظیفہ ہے کہ آپ کی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ دولت میں فراوانی آئے گی۔ نوکری میں ترقی ملے گی۔ جسمانی و روحانی بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی اور زندگی پرسکون ہو جائے گی۔
وضو کی فضیلت قرآن وحدیث سے ثابت ہو چکی ہے۔ فرمایا گیا ہے کہ جب بھی نماز پڑھی جائے تو اس سے پہلے ہاتھ دھوئے جائیں، کلی کی جائے، ناک میں پانی ڈالا جائے،
منہ دھو کر پھر کہنیوں تک بازو دھوئے جائیں، سر کا مسح کر کے ٹخنوں تک پاؤں دھوئے جائیں۔ ایک موقع پر پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امت محمدیہ کو روز قیامت پیش کیا جائے گا
تو اس امت کا منہ اور ہاتھ پاؤں وضو کرنے کی وجہ سے روشن اور چمکتے ہوئے ہوں گے۔
یہ ایک افضل عمل ہے کہ جب وضو کر لیا جائے تو اس کے بعد کلمہ شہادت پڑھا جائے اور یہ دعا پڑھی جائے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اے اللہ مجھے بخش دے، مجھے میرے گھر میں وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت ڈال دے۔
حدیث مبارکہ کے مطابق جب انسان وضو کرتا ہے تو وضو کے پانی کے ساتھ ساتھ اس کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ وضو کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے وضو کی نیت کی جائے، بسم اللہ پڑھی جائے، وضو کیا جائے اور آخر میں کلمہ شہادت پڑھ کے وضو کے آخر کی دعا پڑھی جائے۔