پاکستان (نیوز اویل)، قرآن پاک میں ایسی تین سورتیں موجود ہیں جن کا اگر تین دن تک وظیفہ کیا جائے تو ہر کوئی آپ کی بات سے راضی ہوگا۔ آپ کے لئے کسی کو بھی اپنی بات پر منانا مشکل نہیں ہوگا اور آپ کی مشکلیں آسان ہو جائیں گی۔
یہ ایسا وظیفہ ہے جس میں وقت کی کوئی قید نہیں۔ اس کو کوئی بھی کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔ یہ انتہائی آسان سورتوں پر مشتمل ہے جو کہ اکثر مسلمانوں کو زبانی یاد ہوتی ہیں۔
یہ تین سورتیں سورۃ کوثر، سورۃ الناس اور سورۃ اخلاص ہیں۔ آپ نے محض کلی کر کے بھی قرآن پاک کو کھولے بغیر اس وظیفے کو کر سکتے ہیں۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لیے مرد و عورت کی تفریق بھی نہیں۔ اسے کوئی بھی کبھی بھی کر سکتا ہے۔
کوشش کریں گے اس وظیفے کو کرتے ہوئے آپ کو تنہائی میسر ہو۔ اس وظیفے کو اپنی مشکلات اور ضرورتوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی یہ خواہش ہے کہ لوگ آپ کا کہا مانیں اور آپ کی باتوں سے اتفاق کریں تو بھی آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔
کوشش کریں کہ اس وظیفے کے آغاز سے پہلے کچھ رقم صدقہ کریں یا مسجد کی تعمیر یا کسی مدرسے کی تعمیر کے لئے کچھ رقم دے دیں۔ اس کے علاوہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد بھی کی جاسکتی ہے تاکہ اللہ کی رضا حاصل کی جا سکے۔ کیونکہ اگر اللہ کی رضا انسان کے ساتھ شامل حال ہو تو انسان کی ترقی کے امکانات روشن ہوتے ہیں۔
اس وظیفے کی اجازت ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن کوشش کریں گے اس کا استعمال صرف نیک مقاصد حاصل کرنے کے لیے کیا جائے نہ کہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے۔ کیونکہ اگر آپ کوئی وظیفہ کسی
کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کریں گے تو اس میں بالآخر نقصان آپ کا ہی ہوگا۔ اور سب سے بڑا نقصان اللہ تعالی کی ناراضگی مول لینا ہے۔ جو انسان کسی کا برا چاہتا ہے اللہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے۔
اس وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ اسے صبح، دوپہر اور رات کے وقت کرنا ہوگا۔ صبح کے وقت اول آخر درود شریف کے ساتھ ساتھ تین تین مرتبہ یہ تین سورتیں پڑھیں۔ دوپہر کے وقت بعد نماز ظہر اول آخر درود شریف کے ساتھ چھے مرتبہ ان تینوں سورتوں کو پڑھیں۔
اور رات کے وقت بعد نماز عشاء اول آخر درود شریف کے ساتھ بارہ مرتبہ ان تینوں سورتوں کو پڑھیں۔ تین دن تک اس عمل کو جاری رکھیں اور اللہ سے پورے یقین کے ساتھ دعا کریں تو آپ کا مقصد ضرور پورا ہو گا۔