“پاکستان” راکٹ خلا میں بھیجنے والا جنوبی ایشیاﺀ کا پہلا ملک تھا۔۔۔ لیکن آج اس ملک کو کیا ہوا؟

پاکستان (نیوز اویل)، جون 1962 میں پاکستان میں امریکہ کی مدد سے اپنے پہلے راکٹ کو لانچ کیا۔ پاکستان ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھا۔ 1962 میں پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا وہ ملک بن گیا جس نے خلا میں راکٹ لانچ کیا تھا۔

 

 

ایئرلائنز، سپیس ایجنسی، ٹیکنالوجی، سائنس غرض ہر شعبے میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ یہ تیزی سے ترقی کرتا ہوا ایک دم تنزلی کی جانب گامزن ہوگیا۔

 

 

دنیا کی سب سے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے۔ 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی انتھک کوششوں سے پاکستان عالمی دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک بنا۔

 

 

فزکس کے شعبے میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام نے نوبل پرائز حاصل کیا۔
سلیم الزمان صدیقی جامعہ کراچی میں کیمسٹری کے پروفیسر تھے۔

 

 

 

اس کے علاوہ ایک نامی گرامی کیمسٹ تھے۔ انہیں قدرتی مصنوعات پر مہارت حاصل تھی۔ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر سمیر اقبال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کینسر پھیلانے والے خلیات کے بارے میں پتہ چلانے کا غیر روایتی طریقہ دریافت کیا۔

 

 

دو پاکستانیوں امجد فاروق اور باسط فاروق نے 1986 میں پہلا کمپیوٹر وائرس دریافت کیا یہ وہ وقت تھا کہ جب پوری دنیا اس چیز سے ناواقف تھی کہ وائرس نامی چیز بھی کمپیوٹر نے ہو سکتی ہے۔

 

 

دنیا کا بہترین آبپاشی کا نظام پاکستان میں موجود ہے۔ قراقرم ہائی وے دنیا کی واحد پکی سڑک ہے جو اتنی بلندی پر واقع ہے۔

 

 

ارفع عبدالکریم رندھاوا 2004-2008 تک دنیا کی سب سے کم عمر سوفٹویر سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والی بچی تھی۔

 

ترقی کی راہ پر گامزن ہمارا ملک سیاست جیسے سازشی کھیل کا شکار ہو گیا اور سیاستدانوں نے ملک کو عوام کے مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *