آ ئیندہ سال پی ایس ایل 7 کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ پچھلے دو سالوں سے کرونا کی وجہ سے شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے سے قاصر تھے 2022 میں پی ایس ایل کا ساتواں سیزن شروع ہونے والا ہے جو کہ فروری مارچ میں ہونے جا رہا ہے۔ میچ میچوں کا شیڈول 27 جنوری 2022 کو شروع ہو گا اور لیگ کا فائنل میچ 27 فروری کو ہو گا۔
اگلے سال پی ایس ایل میں سو فیصد لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے یہ کرکٹ شائقین کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے کہ وہ لوگ دو سال بعد اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ ایک پروفیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ہے ۔ پی ایس ایل میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ یہ لیگ 2015 میں شروع ہوئی تھی اور اب اس کا ساتواں سیزن جنوری کے آخر میں شروع ہوگا ۔ اب تک بابر اعظم سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں اور وہاب ریاض سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں ۔ سال 2021 میں ملتان سلطان نے ٹائیٹل اپنے نام کیا تھا۔ اور اسلام آباد ابھی تک سب سے زیادہ بار جیتنے والی ٹیم ہے۔