پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے اور عمران خان کے کہنے پر کروائی گئی ہے۔ اور اب اس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدرات میاں شفیع کریں گے جو کہ پینل آف چیئرمین ہیں ۔ اور اب اس تمام صورتحال میں دوست محمد مزاری کا تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر ارکان میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آج کا اجلاس طلب کیا اس لیے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے ۔ میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہڈپٹی اسپیکرنے پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر آج کا اجلاس طلب کیا ۔