پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق عوان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں معاشی عدم استحکام کے ساتھ سیاسی عدم استحکام بھی آرہا ہے فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ شاید وزارت کو میرے سے بہتر کی تلاش تھی اس لئے میں وزارت میں نہ رہی اور میرے پی ٹی آئی میں شمولیت سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے بہت اہم رکن مجھے پارٹی میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ میں نے ان کے کالے رازوں سے پردہ اٹھایا تھا میں جو بات وزیراعظم عمران خان کو بتاتی تھی مجھے چاہیے تھا کہ میں وہ بات میڈیا میں آکر کرتی تاکہ سچ سب کے سامنے آتا۔
فردوس عاشق اعوان نے نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود جو ان کے ٹولے ہیں وہی ان کی پارٹی کے لیے سب سے زیادہ خطرہ ہیں کیونکہ وہ لوگ مفاد پرست ہیں اور اپنے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں اور وزیر اعظم صاحب کو ٹافیاں اور سرٹیفکیٹ میں ختم ہونے کے بعد نہیں تھی انہوں نے تو پہلے ہی بانٹ دیے اور اس کی وجہ سے ہی حکومت کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے ہیں وزراء میں اختلافات پیدا ہو رہے ہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا کہ آپ اپنے وزراء کی ہی درجہ بندی کر دیں۔