اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی ،نا صوبائی تعصب نا اپنوں پر نوازشات،کامیاب جوان پروگرام کا معیار صرف میرٹ ،ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں کامیاب جوان پروگرام کی صوبوں میں حوصلہ افزاء کارکردگی سامنے آگئی ،
کامیاب جوان پروگرام نے ملک بھر میں 19 ارب روپے کی تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا،صوبہ پنجاب قرض کی تقسیم اور روزگار پیدا کرنے میں سبقت لے گیا،صوبہ سندھ کا قرضہ فراہمی اور روزگارمیں دوسرا نمبر،عثمان ڈار حقائق سامنے لے آئے ، صوبہ پنجاب میں اب تک 14 ارب روپے کا قرض نوجوانوں میں تقسیم ،اعداد وشمار جاری کئے گئے ۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 11 ہزار21 نوجوانوں کو قرض ملا، ہر کاروبار کامیاب ہوا، صوبہ پنجاب میں کامیاب جوان پروگرام کے قرض سے 22 ہزار 335 نوکریاں پیدا ہوئیں، پنجاب بھر میں مزید 14 ہزار 856 نوجوانوں کو چند دنوں میں قرض مل جائے گا ۔ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کامیاب پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے تین ارب روپے کا قرض فراہم کردیا ،صوبہ سندھ میں وفاقی پروگرام کے تحت 4 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مل گیا،صوبہ سندھ میں تین ہزار نوجوان قرض کی رقم سے اپنا کاروبار شروع کرچکے ہیں، سندھ بھر میں مزید 3 ہزار سینوجوانوں کو قرض مل جائے گا، اہل قرار دیدیا گیا ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 10 ارب روپے تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، پوری رقم تقسیم کریں گے، جلد ہی کامیاب جوان پروگرام سپورٹس کی دنیا میں بھی تہلکہ مچائے گا ،کامیاب جوان اولمپک، کامیاب جوان ٹیلنٹ کا پتہ لگانے سمیت کھیل کے مواقع پیدا کرے گا۔