کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے ضلع کچھی کے علاقے جمباڑی اور بارڈی کے بچوں میں جلدی بیماری پھیلنے لگی۔ڈی ایچ او کچھی کا کہنا ہے کہ جمباڑی میں 5 اور بارڈی میں 15بچے بیماری سیمتاثر ہوئے، محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقیمیں متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹر لیاقت رند نے کہاہے کہ بچوں کے چہرے اورجسم پر سرخدانے ہیں، جلد کی بیماری میں مبتلا بچوں کی عمریں 1 تا 5 سال کے درمیان ہیں، گرمی،صفائی نہ رکھنے اور آلودہ پانی پینے سے بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد دی ہے، مرض کی مزید تشخیص کی جارہی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچھی کیان متاثرہ علاقوں میں بنیادی مراکز صحت نہیں ہے۔