پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں میزبان آفتاب اقبال نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مشہور شاعر حبیب جالب کے بارے میں کچھ نا مناسب الفاظ کہہ دیے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر نہایت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔
آفتاب اقبال نے پروگرام میں یہ کہا کہ حبیب جالب تو کوئی شاعر تھے ہی نہیں اور شہباز شریف کا ان کو پڑھنا انتہائی بے وقوفی ہی تھی وہ کیا شاعری ہو سکتی ہے جسے یہ شہباز شریف پڑھتا ہے ۔
آفتاب اقبال کے اس بیان کے بعد حامد میر سمیت مشہور صحافیوں اور ٹیویٹر صارفین نے آفتاب اقبال کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے ایسے شاعر کے بارے میں یہ بات کہہ دی کے جن کی تعریف فیض احمد فیض کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ حبیب جالب ایک اعلیٰ پایہ کے شاعر تھے ۔
یاد رہے کہ اس بات کے بعد حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جنہیں فیض احمد فیض بڑا شاعر کہہ گئے ہیں انہیں کسی اور کے سرٹیفکیٹ کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔