پاکستان (نیوز اویل)، جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔
جہانگیر ترین گروپ کے سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ نہیں ہوئے اور ہمیشہ عمران خان کے ساتھ تھے اور ساتھ ہی رہیں گے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ہماری سنی ہے اور اب ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
یاد رہے کہ یہ باتیں سننے میں آ رہی تھیں کہ جہانگیر ترین گروپ کی مسلم لیگ نون ، اور پاکستان پیپلز پارٹی سے خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں لیکن اب جہانگیر ترین گروپ کے نمائندے سعید اکبر نوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر یہ اعلان کر دیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ ہمیشہ سے ہی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔ اکبر سعید نوانی کے اس اعلان کے بعد مسلم لیگ نون ، پاکستان پیپلز پارٹی ، اور پی ڈی ایم کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کچھ بھی ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ۔