گوشت رکھنے کے بعد آپ کے فریج سے بھی بدبو آتی ہے تو بس 10 روپے کی یہ چیز فریج میں رکھیں اور بو سے جان چھڑائیں

پاکستان (نیوز اویل)، بڑی عید کے بعد عموما ہر گھر میں فرج کے اندر گوشت پڑا جو کہ قربانی کا گوشت ہوتا ہے زیادہ تر لوگ عید سے پہلے ہی فرج کو صاف کر لیتے ہیں تاکہ فریزر میں جو چیز بھی جمی ہوئی ہے وہ نکل جائے اور فریزر صاف ہو جائے تاکہ اس کے اندر گوشت رکھا جا سکے ،

 

 

 

کیونکہ اس کے بعد گوشت کو فریزر میں فریز کرنا ہوتا ہے ہے لیکن یہ ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ گوشت کی بدبو پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے کیوں کہ گوشت کے اندر سے خون کے قطرے بھی نکل آتے ہیں چاہے آپ نے پیکٹ بنا کر رکھے ہوتے ہیں تو اس وجہ سے فریزر بدبو سے بھر جاتا ہے ،

 

 

 

ایک آسان گھریلو نسخہ اس چیز کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے جو کہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا یہ نسخہ فرج کے نیچے حصے اور اوپر والے حصے دونوں میں استعمال کر سکتے ہیں ،

 

 

جب آپ جرج اچھے طریقے سے صاف کریں تو اس کے بعد اس کو خشک کپڑے سے ضرور صاف کریں ایسا کرنے کے بعد ایک چھوٹی پیالی میں یا پھر کسی چھوٹے سے برتن میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں

 

 

 

رکھ دے یہ بیکنگ سوڈا آپ کی فرج میں کسی قسم کی کوئی بدبو باقی نہیں رہنے دے گا ، اور چاہے جتنے دن مرضی فریزر میں گوشت پڑا رہے بدبو پیدا نہیں ہو گی ،

 

 

 

آپ بیکنگ سوڈا والے برتن کے اندر ہر ایک لیموں کا ٹکڑا بھی رکھ سکتے ہیں لیموں کا ٹکڑا بھی بدبو کو جذب کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *