ایک سوال کیا گیا کہ سجدے کے بعد جب کھڑا ہوتا ہوں تو گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں؟جواب دیا کہ اس کے لئے بہت ہی آسان علاج ہے کہ رات کو یہ جو بچوں کو اور بڑوں کو درد ہوتا ہے درد کی دوائی نہ کھاؤ اپنا نمک بدلو پتھر والا نمک اپنے گھر میں لے کر آؤ نمک پتھر والا نمک ٹانگوں کے درد کا بہترین علاج ہے ہمارے گھر میں جو سی سالٹ ہے یہ جسم سے کیلشیم کو نکالتا ہے اسی کی وجہ سے ہڈیاں بھر بھری ہوتی ہیں ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اسی کی وجہ سے ہڈیوں میں درد ہوتا ہے پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔
اور دوسرے نمبر پر دودھ میں آدھی چائے کی چمچ ہلدی آدھی چائے کی چمچ دار چینی ملا کر اس کو اچھی طرح پکا کراس کو استعمال کرو اور ایک چیز جو بہترین پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بتائی وہ تلبینہ ہے تلبینہ کھاؤ تلبینہ کیا ہے ؟جو کا دھلیہ تلبینے کے اند ر ستر بیماریوں کی شفاء ہے یہ پٹھوں کو طاقت دیتا ہے یہ دل کو طاقت دیتا ہے یہ دماغ کو طاقت دیتا ہے یہ پٹھوں کو طاقت بخشتا ہے یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اس کے ان گنت فائدے ہیں تلبینہ کھاؤ تلبینہ کہتے ہیں جو کا دھلیہ۔
کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکائت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی کمر کےدرد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔
کمر درد بہت معمولی علاجی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو اس کے علاج کے لیے کھانے کی دوائیں یا ٹیکے تجویز فرماتے ہیں